Loading...

کراچی والوں،ہوشیار باش،مزید سخت سردیوں کیلئے تیار ہوجاؤ

0

کراچی / اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے مزید سردی کی پیش گوئی کردی۔ میٹ آفس کے مطابق بدھ سے شہر میں سردی کی نئی لہر آئے گی، اسکولوں کی چھٹیاں جلد ہونے کا امکان ہے۔

گھنگور گھٹائیں اور ٹھنڈی ہوائوؤں کے ساتھ ہی دسمبر کا مزاج بدلنے لگا ہے۔ کراچی والو! ہوشیار باش، محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ سے سردی کی نئی لہر آرہی ہے، اس دوران کراچی میں سرد ہواؤں کا راج رہے گا۔ بارش کے بعد شہر میں سردی بڑھے گی اور درجہ حرارت دس اور نو ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی جا سکتا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنا دی، جب کہ مری اور گلیات میں برف گرے گی۔ بارشوں کا پیغام لیے ہوائیں اتوار کو ملک کے مختلف حصوں میں پڑاؤ ڈالیں گی۔

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ کے راستے بارش کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا جو حیدر آباد اور خیرپور سے ہوتا ہوا پنجاب میں پھیل جائے گا

آئندہ دو دن کے دوران بالائی پنجاب۔ شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر میں بادل جم کر برسیں گے۔ خشک سردی سے چھٹکارا ملنے کی خبر نے شہریوں کو بھی مسرور کر دیا۔

پیر کے روز مری اور گلیات میں موسم کی پہلی برفباری کا نظارہ بھی ملے گا۔ بھیگے موسم کا یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔

اس دوران کراچی اور بلوچستان میں بھی سرد ہواؤں کا راج ہوگا۔

جو علاقے بارش کی نظر سے بچ گئے وہاں بھی ٹھنڈی ہوا کے بے خود آوارہ جھونکے سردی کی لہر اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔ اس لیے ٹھنڈ سے ذرا بچ کر رہے۔ سماء

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...