Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

ماورائے عدالت قتل، نقیب کو انصاف دیا جائے، سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

0

کراچی : نہیں لگتا کہ نقیب اللہ کوئی دہشت گرد تھا، اگر ایسا تھا بھی تو عدالت میں پیش کیا جاتا، مار کیوں دیا؟، سوشل میڈیا پر لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ یہ ماورائے عدالت قتل ہے، انصاف دیا جائے۔

انصاف چاہئے، جسٹس فار نقیب سوشل میڈیا پر نمایاں ہوگیا، سوالات اٹھنے لگے، کیا نقیب دہشت گرد تھا؟، اگر تھا بھی تو اسے قتل کردینا کہاں کا انصاف ہے، لوگوں نے سوال اٹھادیئے کہ کیا یہ ماورائے عدالت قتل نہیں؟۔

کسی نے کہا کہ کب تک بے گناہوں کا قتل ہوتا رہے گا؟، نقیب اللہ کی بچوں کے ساتھ  یادگار تصاویر بھی شیئر کی جارہی ہیں، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو معطل کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

اُسامہ محمود نے جذبات کا اظہار کیا کہ بچوں سے باپ کا سایہ چھن گیا، بہت ظلم ہوا۔ لوگوں نے یہ سوال بھی کیا کہ بتاؤ دہشت گرد کون ہے؟۔

سوشل میڈیا پر لوگ مطالبہ کررہے ہیں کہ نقیب اللہ کو پولیس مقابلے میں مار کر ظلم کیا گیا، اگر وہ دہشت گرد تھا بھی تو عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا گیا؟۔ سوشل میڈیا پر جسٹس فار نقیب نمایاں ٹرینڈ بن گیا۔

Loading...
تبصرے
Loading...