Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

چینی کسانوں نے ابابیل کے بچوں کی خاطر گھر گرانے کا کام روک دیا

0 13

نرم دل کسانوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک پرندے کے بچے بڑے ہوکر اڑ نہ جائیں گھر نہیں گرایا جائے گا (فوٹو: نیوز ایجنسی)

بیجنگ: چین میں نرم دل کسانوں نے ایک گھر کو گرانے کا ارادہ محض اس وجہ سے ملتوی کردیا کہ اس گھر میں موجود گھونسلے میں ابابیل کے 4 ننھے بچے اور سات انڈے موجود تھے۔

چینی نیوز ایجنسی زنہوا کے مطابق چینی صوبے زی جیانگ کے ایک قصبے کو جیالوجیکل ڈیزاسٹر سروے نے ہائی رسک قرار دیا جس کے باعث کسانوں نے 5 جون کو گاؤں کے ایک پرانے گھر کو گرانے کا ارادہ کیا۔ گھر کو گرانے کے لیے کسانوں کی ڈیمالیشن ٹیم کام کررہی تھی کہ انہوں نے پرندوں کے بچوں کی آوازیں سنیں اور گھر میں چار گھونسلے پائے جن میں ابابیل کے چار بچے اور سات انڈے موجود تھے۔

yound-swallows-in-china-2

پرندے کے بچے بھوکے تھے جو خوراک کے لیے چلا رہے تھے اور گھونسلے سے باہر جھانک کر دیکھ رہے تھے۔ گھر گرانے والی ٹیم نے کام روک دیا اور پرندوں کے ایک ماہر سے رابطہ کیا جس نے انہیں بتایا کہ اگر گھونسلے کو منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تو اس میں انسانی بو منتقل ہونے سے اس بات کا امکان ہے کہ ابابیل اپنے بچوں کو چھوڑ جائیں یوں اس کے بچوں کے مرنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

yound-swallows-in-china

اس پر کسانوں نے نرم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھر کو گرانے کا ارادہ اس وقت تک ملتوی کردیا جب تک ابابیل کے بچے بڑے ہو کر وہاں سے پرواز نہیں کرجاتے۔ یہ خبر میڈیا پر جاری ہونے کے بعد چین میں لوگوں نے اس اقدام کو سراہا ساتھ ہی جانوروں اور پرندوں سے محبت کو بہترین انسانی رویہ قرار دیا۔

loading...

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Loading...