Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

کروشین صدر کولینڈا گریبر کیٹروک بھی اسٹیڈیم میں جشن منانے پہنچ گئیں

0 17

کروشین صدر نے ملکی ٹیم کی کامیابی پر جشن بھی منایا اور اس موقع کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سوچی: کروشیا کی خاتون صدر کولینڈا گریبر کیٹروک بھی جشن منانے شائقین کے درمیان پہنچ گئیں۔

روس کیخلاف فٹبال ورلڈ کپ کوارٹر فائنل دیکھنے کیلیے کروشیا کی خاتون صدر کولینڈا گریبر کیٹروک بھی شائقین کے ہمراہ گراؤنڈ میں موجود رہیں، انھوں نے ملکی ٹیم کی کامیابی پر جشن بھی منایا  اور اس موقع کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

کروشین صدر چند ملکی فٹبال پرستاروں کے ہمراہ چارٹرڈ طیارے میں روس پہنچی تھیں، وہ دوران میچ فیفا چیف گیانی انفانٹینو اور روسی وزیراعظم دیمیتری میڈیوف کے ہمراہ براجمان رہیں، اس موقع پر کروشین صدر ملکی ٹیم کے رنگ کی ریڈ شرٹ زیب تن کی ہوئی تھیں ، کروشیا کی ٹیم اب دوسرے سیمی فائنل میں بدھ کو ماسکو میں انگلینڈ کیخلاف میدان سنبھالے گی۔

 

Loading...

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Loading...