Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں سستا

0

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونا 2 ڈالر مہنگا لیکن مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونا 2 ڈالر مہنگا ہونے سے فی اونس سونے کی قیمت 1256 ڈالرہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں 50 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد مقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 59 ہزار 500 روپے سے گھٹ کر 59 ہزار 450 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 43 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 50 ہزار 968 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 780 روپے کی سطح پر مستحکم رہی

 

Loading...

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تبصرے