Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

فرنچ ٹیم چھٹے فائنل میں رسائی کی جنگ لڑے گی

0
بیلجیئم کا دوسرا سیمی فائنل،1986 میں میراڈونا نے خواب چکناچور کیے۔ فوٹو: اے ایف پی

بیلجیئم کا دوسرا سیمی فائنل،1986 میں میراڈونا نے خواب چکناچور کیے۔ فوٹو: اے ایف پی

سینٹ پیٹرز برگ: ورلڈ کپ میں فرانس کو سیمی فائنل کھیلنے کا زیادہ تجربہ حاصل ہے تاہم ٹیم چھٹی مرتبہ فائنل میں رسائی کی جنگ لڑیگی جب کہ بیلجیئم کی ٹیم دوسری بار فائنل فور میں میدان سنبھالے گی۔

بیلجیئم ٹیم نے اس سے قبل 1986 میں سیمی فائنل کھیلا تھا جہاں پر دوسرے ہاف میں میراڈونا نے اپنا جادوجگاتے ہوئے 2گولز کرکے اپنی ٹیم ارجنٹائن کو 2-0 سے کامیابی دلائی اور حریف کے خواب چکنا چور کیے، تب بیلجیئم کی ٹیم کو پہلے راؤنڈ میں میزبان میکسیکو کے ہاتھوں شکست ہوئی،لاسٹ 16 میں ایکسٹرا ٹائم میں اس نے سوویت یونین پر قابو پایا جبکہ کوارٹر فائنل میں پنالٹیز پر اسپین کو زیر کیا تھا۔

1986 کا سیمی فائنل ہارنے کے بعد اس کا تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس سے سامنا ہوا،مگر ابتدائی برتری کے باوجود اضافی وقت میں 2-4 سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ برازیل میں کھیلے گئے گذشتہ ورلڈ کپ میں بھی بیلجیئم کی ٹیم نے لاسٹ 8 میں جگہ بنائی مگر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں پر ارجنٹائن نے پانی پھیر دیا تھا۔ اسی میگا ایونٹ میں حصہ لینے والے 15کھلاڑی اب روس میں موجود اور تجربے سے لبریز ہیں۔

دوسری جانب فرانس نے اپنا پہلاسیمی فائنل 1958 میں کھیلا جہاں اسے اسٹاک ہوم میں برازیل کے ہاتھوں 5-2 کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اسی مقابلے میں کم عمر پیلے نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔ 1982 کے سیمی فائنل میں پنالٹیز پر فرانس کو ویسٹ جرمنی کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، یہ وہی مقابلہ تھا جس میں حریف گول کیپر ہیرولڈ شومیکر نے کنگ فو اسٹائل میں فرانس کے پیٹر ک بیٹیسن کو اتنا ماراکہ انھیں اسٹریچر پر وہاں سے لے جانا پڑا تھا، 4 برس بعد فرانس نے پھر سیمی فائنل میں جگہ بنائی مگر اسے جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آخر کار فرنچ ٹیم کو 1998 میں اپنے ملک میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کی ٹرافی جیتنے کا موقع میسر آیا، تب سیمی فائنل میں اس نے کروشیا کو 2-1 سے ہرایا تھا، اس وقت کپتان ڈیڈائیر ڈیس چیمپس اب ٹیم کی کوچنگ کررہے ہیں۔ آخری مرتبہ فرنچ ٹیم نے ورلڈ کپ کا سیمی فائنل 2006 میں کھیلا جس میں زیڈان کی ارجنٹائن کیخلاف پنالٹی جیت کیلیے کافی ثابت ہوئی تھی۔

 

Loading...

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تبصرے