Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

انتخابی مہم کا زور شور، لاہور میں پارٹی پوزیشن اہم ہے، تجزیہ کار

0

کراچی( ٹی وی رپورٹ)تجزیہ کاروں کا کہناہےکہ انتخابی مہم کا زور شور جاری ہے ، لاہور میں پارٹی پوزیشن اہم ہے، سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہناہےکہ پی پی نے 2013میں دیہی سیٹیں جیتیں۔جیو نیوز کے پروگرام”الیکشن ہیڈکوارٹرز “ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان رابعہ انعم نے کہا ہے کہ 2013میں لاہور میں نشستوں کی تعداد 13تھی جبکہ 2018میں 14ہوگئی ہے، لاہور میں پارٹی پوزیشن بہت اہم ہے ، 2013میں تیر کا نشان اڑکر بلا آگیا تھا،2013میں پی پی نے 2نشستیں حاصل کی تھیں پی ٹی آئی نے ایک اور مسلم لیگ ن کو 12نشستیں ملی تھیں ۔سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا کہ پی پی نے جو دو سیٹیں 2013کے انتخابات میں جیتیں وہ لاہور کی دیہی سیٹیں تھیں جبکہ ایک سیٹ جو پی ٹی آئی نے جیتی وہ ماڈل ٹاؤن ، گلبر گ اور علامہ اقبال ٹاؤن کی سیٹ تھی، انہوں نے کہا یہ بہت بڑا معرکہ تھا ۔این اے 125لاہور کے امیدوار پی ٹی آئی کی یاسمین راشد ،ن لیگ کے وحید عالم اور پی پی کے زبیر کارداراس حلقے الیکشن لڑنے جارہے ہیں۔وحید عالم خان نے کہا ہے کہ اس حلقے میں زوروشور سے انتخابی مہم جاری ہے، نوازشریف کے استقبال کے لیے بھی تیار ہیں وہ جیسے ہی اتریں گے لاہور کے لوگوں کا جم غفیر ہوگا ۔ یاسمین راشد نے کہا ہے کہ دونوں فریق اس حلقے میں الیکشن مہم چلا رہے ہیں انشاء اللہ اس مرتبہ تحریک انصاف کی

جیت ہوگی ۔ این اے 125کے ایک اور امیدوار آپ جناب سرکار پارٹی کے سربراہ امبر شہزادہ نے کہا ہے کہ حکمران اگر ضرورت کے تحت کرپٹ ہوجائیں تو ملک کے تمام مسائل کا حل نکل سکتا ہے ۔سہیل وڑائچ نے کہا اس الیکشن میں سب سے زیادہ عمر کے امیدوار نوازشریف ہیں جن کی عمر 68سال ہے اس کے بعد عمران خان اور شہبازشریف جو تقریباً ہم عمر ہیں اور آصف زرداری 62سال کے ہیں۔مولانا فضل الرحمان 65سال کے ہیں،یوں سمجھے کہ اب ان کا زیادہ وقت نہیں رہ گیا سیاست میں ۔ رابعہ انعم نے کہاکہ ن لیگ کے 26 سے 30سال کے 1فی صد نوجوان امیدوار ہیں ، 41سے50سال کے 27فی صد امیدوار ہیں جبکہ 36فی صد معمر افراد ہیں۔ پی ٹی آئی کے 25سے 30سال کے نوجوان 4فیصد ہیں جن میں 17امیدوار ہیں جبکہ خان صاحب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نوجوانوں کی جماعت ہے اور 4فیصد لوگ نوجوان امیدوارہیں۔ رہنما پی پی مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ انتخابی مہم چلانا نوجوانوں کا کام ہے اور گزشتہ 8دنوں سے سڑکوں پر ہیں ، کراچی سے نکلے ہیں اور خیبر تک ہمارا سفر جاری ہے ، بلاول بھٹو پی پی پی کی مہم کو لیڈ کررہے ہیں ، روزانہ 20سے25تقاریر کررہے ہیں جس کی وجہ سے ان کا گلہ خراب ہوگیا ہے ، بلاول بھٹو نے اپنی تقاریر میں کہا کہ اقتدار میری منزل نہیں ، میں کرسی حاصل نہیں کرنا چاہتا ۔

Loading...

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تبصرے