Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

ہالی ووڈ اسٹار جارج کلونی ٹریفک حادثے میں زخمی

0

ہالی ووڈ کے معروف اداکار جارج کلونی اٹلی میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں،انہیں کچھ دیر اسپتال میں رکھنے کے بعد گھر منتقلی کی اجازت دے دی گئی۔

اطالوی میڈیا کے مطابق اٹلی کے علاقے سارڈینیا میں جارج کلونی کی موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم ہواجس میں وہ زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک حادثے میں جارج کلونی کو شدید نوعیت کے زخم نہیں آئے۔

57 سالہ جارج کلونی فلم کی شوٹنگ کیلئے جا رہے تھے جب ان کی موٹر سائیکل کو کار نے ٹکر ماری۔

Loading...

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تبصرے