Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

پریانکا چوپڑا فلم کی کمائی سے حصہ لینے والی پہلی اداکارہ

0

بولی وڈ میں فلموں کی کمائی سے حصہ لینے کا رواج خانز نے متعارف کرایا تھا اور اب تک صرف سلمان خان، شاہ رخ اور عامر خان سمیت اکشے کمار جیسے اداکار ہی اس نئے رواج سے فائدہ حاصل کر رہے تھے۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم‘سنجو’ کے حوالے سے بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ اس کی کمائی سے سنجے دت کو بھی حصہ ملے گا۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ بولی وڈ پگی چوپس وہ پہلی بھارتی اداکارہ ہیں جو آنے والی فلم میں کام کرنے کے بدلے نہ صرف معاوضہ لیں گی، بلکہ اس کی کمائی سے بھی حصہ حاصل کریں گی۔

اطلاعات ہیں کہ آنے والی فلم ‘اسکائی از پنک’ یعنی آسمان گلابی ہے میں اداکاری کرنے کے بدلے پریانکا چوپڑا فلم کی کمائی سے بھی حصہ لیں گی۔

پریانکا چوپڑا فلم کی کمائی سے حصہ لینے والی پہلی اداکارہ

ٹائمز آف انڈیا کیرپورٹکے مطابق اگرچہ ابھی فلم کی ٹیم اور اداکارہ کے درمیان اس حوالے سے حتمی معاہدہ نہیں ہوا، تاہم اطلاعات ہیں کہ اداکارہ کو فلم کی کمائی سے بھی شیئر دیے جائیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اداکارہ کو کمائی سے کتنا حصہ دیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ انہیں فلم کی مجموعی کمائی کا 10 فیصد دیا جائے گا۔شونالی بوس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں فرحان اختر بھی شامل ہوں گے، جو پریانکا چوپڑا کے شوہر کا کردار ادا کریں گے۔

پریانکا چوپڑا فلم کی کمائی سے حصہ لینے والی پہلی اداکارہ

اس فلم کی کہانی سچے واقعے اور چند سال قبل شائع ہونے والی بھارتی کتاب’دی لٹل اپیفینیز‘سے لی گئی ہے۔

عائشہ چوہدری3سال قبل2015میں18سال کی عمر میں چل بسی۔

عائشہ چوہدری نے اپنی کتاب میں خود کو زندگی میں پیش آنے والی مشکلات، ملنے والے حوصلے، اپنے جذبات اور کامیابی پر کتاب لکھی، جس نے مقبولیت حاصل کی اور اب اسی کتاب پر ‘اسکائی از پنک‘ فلم بنے گی

فلم میں عائشہ چوہدری کا کردار زائرہ وسیم جب کہ ان کی والدہ کا کردار پریانکا چوپڑا اور والد کا کردار فرحان اختر ادا کریں گے۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ پریانکا چوپڑا 35 برس کی عمر میں ایک 18 سالہ لڑکی کی والدہ جب کہ فرحان اختر والد کا کردار ادا کریں گے۔

 

Loading...

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تبصرے