Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

’نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال انگیز بیانیئے سے ہوشیار رہیں‘

0

 

 

پاکستانی فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج داخلی اور بیرونی تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے ملک کو فساد اور دہشتگردی سے نجات دلانے میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں ہیں تاہم دائمی امن کے لیے ملک کے ہر شہری کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

یہ بات انھوں نے جمعرات کے روز پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے صدر دفتر کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔

اس دورے پر انھوں نے آئی ایس پی آر کے سالانہ انٹرن شپ پروگرام میں شرکت کرنے والے نوجوانوں سے ملاقات بھی کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹرن شپ پروگرام مکمل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دی اور اس موقعے پر خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ پاکستان کو بے پناہ صلاحیتوں والے نوجوانوں سے نوازہ گیا ہے اور پاکستان کا مستقبل ان کے ہاتھ میں ہے۔

انھوں نے کہا کہ انھیں پاکستان کی نوجوان نسل پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ پاکستان کو امن اور ترقی کے ایک نئے دور میں لے کر جائیں گے۔ انھوں نے طلبا سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال انگیز بیانیئے سے ہوشیار رہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری پاکستانی فوج کے آپریشن رد الفساد کا سپاہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان دولتِ اسلامیہ جیسی تنظیموں کا پرائمری ہدف ہیں اور انھیں زیادہ محتاط رہنا چاہیے

Loading...
تبصرے
Loading...