Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

پی ٹی آئی اور ق لیگ کا شراکت اقتدار کا معاہدہ خطرے میں پڑگیا

0

تحریک انصاف نے پرویز الہٰی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے سے انکار کردیا، ذرائع فوٹو:فائل

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ کے درمیان شراکت اقتدار کا معاہدہ خطرے میں پڑگیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہٰی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے سے انکار کردیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں سیاسی جماعتوں کا شراکت اقتدار کا معاہدہ خطرے میں پڑتا نظر آرہا ہے۔ تحریک انصاف نے اسپیکر کے عہدے کیلئے ق لیگ سے پرویز الہٰی کے بجائے دوسرا نام مانگ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ق) کا (ن) لیگ کو انکار

ذرائع کے مطابق ق لیگ کو پنجاب اور وفاق میں ایک، ایک وزارت ملنے کا امکان ہے جبکہ صوبے میں ایک مشیر بھی دیا جائے گا۔  اس سے پہلے پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان پرویز الہٰی کو اسپیکر بنانے پر اتفاق ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ اتوار کو مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سردار ایاز صادق نے پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے رابطہ کرکے ان سے (ن) لیگ کا ساتھ دینے کی درخواست کی تھی۔ تاہم مسلم لیگ (ق ) نے (ن) لیگ کے رابطوں کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Loading...

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تبصرے
Loading...