Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

پی ٹی آئی کا ایک اور رکن اسمبلی اشتہاری نکل آیا

0

ملک شہزاد 2014سے اشتہاری ہیں،فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 116 سے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ملک شہزاد اعوان اشتہاری نکل آئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عام انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے ملک شہزاد اعوان 21 اگست 2014ء سے اشتہاری ہیں اور ان کی کامیابی کو ہارنے والے (ن) لیگی امیدوار صالحین نے چیلنج کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سے پی ٹی آئی کا رکن قومی اسمبلی مبینہ اشتہاری نکلا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک شہزاد اعوان ایک کروڑ روپے کے چیک باؤنس کیس میں اشتہاری ہیں ملک شہزاد 9 ہزار 9 سو 66 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صالحین نے 9 ہزا7سو 11 ووٹ حاصل کیے تھے۔

ملک شہزاد اعوان کی کامیابی کو چیلنج کرنے والے امیدوار کے وکیل کا کہنا ہے کہ نومنتخب رکن اسمبلی نے 2013ء کے الیکشن میں دوسرے نام سے الیکشن میں حصہ لیا تھا، ایک اشتہاری مجرم رکن اسمبلی نہیں بن سکتا اسے نااہل قرار دیا جائے۔

Loading...

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تبصرے