Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

اوتھل،اونٹ سے ٹکرا کر کار الٹنےسے2 ؍افراد جاں بحق، 4 زخمی

0
حب( نامہ نگار) اوتھل زیروپوائنٹ کے قریب کار اونٹ سے ٹکرا کر الٹ گئی ، حادثے میں 2 افراد جانبحق 4 افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسز کے زریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اوتھل زیروپوائنٹ کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کارتیز رفتاری کے سبب اونٹ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جانبحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد اوتھل پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایدھی ایمبولینسز اور لوکل گاڑیوں کے ذریعے زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا۔ جہاں لسبیلہ ویلفئیر ٹرسٹ ، لائف ٹرسٹ اور اسپتال عملے نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ، بعدازاں زخمیوں کو مزید علاج کے لئے سول اسپتال کراچی ریفر کردیا گیا ، جہاں راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دو زخمی جلیل ولد ولی جان سکنہ ملیر کراچی اور محمد اسحاق ولد برات سکنہ قلعہ عبداللہ جانبحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں فیض اللہ ، نصیب اللہ ، امین اللہ ودیگر شامل تھے۔
Loading...

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تبصرے