Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

حادثات اور واقعات میں3 افراد میں جاں بحق، ایک شخص کی لاش ملی

0
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں 3افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص کی لاش ملی ، تفصیلات کے مطابق ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری عبور کرنے کے دوران 10سالہ محمد سمیر ٹرین کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہو گیا ،شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی بچہ جیل کے قریب سڑک عبور کرنے والے 55سالہ عباس خان کو نامعلوم گاڑی نے کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گئی ،زخمی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لایا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا ،مچھر کالونی الفلاح چوک کے قریب نالے سے ہفتے کی صبح ایک شخص کی لاش ملی،پولیس نے لاش کو سول اسپتال منتقل کیا ،پولیس نے بتایا کہ متوفی کی عمر 25سال کے قریب ہے اور اس کےپاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی، لاش کم از کم 3روز پرانی ہو نے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہو چکی ہے،لاش سرد خانے منتقل کردی ہے،حب ریور روڈ نیول کالونی کے قریب ٹریفک حادثے میں 30سالہ انور شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا
Loading...

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تبصرے
Loading...