Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

ڈیمز فنڈ،حامد میر بھی پیچھے نہ رہے،لائیو پروگرام کے دوران اتنی رقم دینے کا اعلان کردیا کہ سب دیکھتے ہی رہ گئے

0

اسلام آباد ڈیمز فنڈ میں عطیات جمع کرانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔اب اس فنڈ میں معروف صحافی حامد میر نےبھی 10لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا ہے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ میں بھی بھا شا ڈیم میں کچھ حصہ ڈال رہا ہوں ، اسی دوران انہوں نے اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا اور انہیں جیب سے ایک

چیک ملا ، حامد میر نے پروگرام میں شریک مہمانوں کو چیک دکھاتے ہو ئے کہاکہ یہ جوچیک مجھے ملا ہے میں ابھی اسے بھر دوں گا اور دیا مر بھاشا ڈیم کیلئے سپریم کورٹ اور وزیراعظم کا جو فنڈ ہے میں اس میں 10لاکھ روپے دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ رقم میری ذاتی ہے اور میری ذات کی طرف سے ہے ،یہ پیسے ادارے کی طرف سے نہیں ہیں جبکہ ہم کوشش کریں گے کہ ادارے کی جانب سے کچھ رقم جمع کر کے دی جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف نے بھی اس فنڈ میں پاک فوج کی جانب سے ایک ارب 59 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں۔

Loading...

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تبصرے