Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

امیر اور خوبصورت لڑکی سے شادی کے لئے روحانی تسبیح

0

میں نے جب سے شادی کے متعلق یہ حدیث مبارکہ سنی ہے تو میرے دل میں بھی یہ تمنا پیدا ہوگئی ہے کہ میں ایک خوبصورت ،خوب سیرت اور امیر لڑکی سے شادی کروں جبکہ میں خود عام سی شکل صورت رکھتا ہوں ۔غریب بھی ہوں البتہ میں نے ایم بی اے کیا ہوا ہے ۔میرے والدین خاندان میں شادی کرنا چاہتے ہیں ۔وہ لڑکی میری کزن ہے ۔وہ بہت اچھی ہے لیکن میں اسکو پسند نہیں کرتا کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ میں ترقی نہیں کرسکوں گا۔والدین مجھ پر زور ڈالتے ہیں کہ ان کی مرضی سے شادی کرلوں

عمر انتیس سال ہوچکی ہے۔ اگر آپ مجھے میرے نام کے مطابق تسبیح بتادیں جس سے میری یہ خواہش پوری ہوجائے تو میں آپ کا بے حد ممنون رہوں گا ۔(عبدالجبار ،راوالپنڈی)جواب ۔شادی تو وہیں پرہوگی جہاں آپ کا مقدر ہے ۔دولت اورمنزل بھی آپ کے مقدر میں ہے تو مل کررہے گی ۔والدین کی رائے کا احترام کریں کیونکہ اس میں عافیت بھی ہوتی ہے ۔دل و دماغ پر سوداطاری نہ کریں ۔باوضو رہنا شروع کریں،آپ یا قادر یالطیف کی یہ تسبیح روزانہ دل میں پڑھا کریں اکیس سو بار ۔انشا اللہ اسباب پیدا ہوں گے

Loading...

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تبصرے
Loading...