Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

نواز شریف کو انتقام کی آگ کانشانہ بنایا گیا ، اس میں کس کا ہاتھ ہے؟قریبی ساتھی پھٹ پڑے

0

لاہور پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو کیوں اڈیالہ جیل میں رکھا گیا،نواز شریف کو انتقام کی آگ کانشانہ بنایا گیا ہے، اس میں کس کا ہاتھ ہے؟ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) سینٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کوانتقامی نشانہ بنانے سے متعلق پوچھنا چاہیے۔

بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی تکلیف اور صدمہ پوری زندگی کا روگ ہے، یہ المیہ اور صدمہ متاثرین کو پوری زندگی یاد رہے گا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کا رویہ تکلیف دہ رہا اور اب بھی ہے،بچوں کے حالات بھی تنگ کیے گئے اور اب بھی طنز کیا جاتا ہے، کہا جاتا ہے کہ بچے آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں۔

Loading...

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تبصرے
Loading...