Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

2018’قوالی‘ کا سال ،راحت فتح علی کا نصرت فتح علی کو خراجِ تحسین

0

ڈیلس ( راجہ زاہد اختر خانزادہ ، نمائندہ جنگ) پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے 2018کو قوالی کے سال کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے ۔ وہ دنیا بھر میں قوالی کنسرٹ کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کررہے ہیں ۔اس حوالے سے انہوں نے ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں ناصر صدیقی حبا انٹرٹینمینٹ کی جانب سے ایک قوالی کنسرٹ منعقد کرایا ۔ نصرت فتح علی کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد کنسرٹ سننے کیلئے آئی ۔ ایسے چہرے بھی دکھائی دیے جوکہ صرف مذہبی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں ۔ عوام الناس ان کی اس مختلف پرفارمنس سے بہت محفوظ ہوئے۔ اس موقع پر حبا انٹرٹینمینٹ کے سی ای او ناصر صدیقی نے ڈیلس کی عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ استاد راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ 100سے زائد کنسرٹس دنیا بھر میں منعقد کرکے اپنے استاد نصرت فتح علی خان کو اس کے ذریعہ خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں ۔ یہ شو امریکا ، کنیڈا ، یوکے ، متحدہ عرب عمارات ، بحرین ، عمان ، سعودی عرب ، قطر ، ترکی ، مورکو ، ساؤتھ افریقہ ، کینیا ، نیپال ، بنگلہ دیش اور پاکستان جیسے ممالک می

Loading...

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تبصرے
Loading...