Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

میٹرو سروس بند نہیں کر رہے بلکہ۔۔۔!!! پی ٹی آئی حکومت نے عوام پر بڑا’’بم ‘‘گرادیا

0

اسلام آباد پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہمیں سب کچھ بری حالت میں ملا ہے لیکن پھر بھی ہماری حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا مسئلہ غلط بیانی کا ہے جو کہ ن لیگ کر رہی ہے اور اپنی غلطی نہیں مان رہی۔وزیراعظم عمران خان کی دیانت داری کو سراہتے ہوئے رہنماتحریک انصاف نے بتایا کہ عوام نے ہمیں ووٹ نہیں دیا

بلکہ وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کر کے انہیں ووٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹرو کا منصوبہ ہماری ترجیح نہیں ہے لیکن ہم اسے بند نہیں کر رہے بلکہ کرایہ بڑھا رہے ہیں۔واضح رہے کہ ن لیگ کی سابقہ حکومت نے راولپنڈی ،اسلام آباد،لاہور اور ملتان میں میٹرو بس سروس کا آغاز کیا تھا جس کا یکطرفہ کرایہ 20 روپے ہے۔

Loading...

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تبصرے
Loading...