Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

برطانیہ میں سوا لاکھ روپے کے اسپنج والے جوتے

0

یوں تو خواتین دلکش اورہیلز والے جوتوں کی شوقین ہوتی ہیں تاہم فوم لگے جوتے وہ بھی اتنے مہنگے۔

مشہور فیشن ڈیزائنر کرسٹوفر کین کی جانب سے ایسے جوتے فروخت کیلئے پیش کیے گئے ہیں جن پر اسپنج لگا ہوا ہے ۔

یہ ہیل والے سینڈل ہیں جن پر عمدہ چمڑا لگایا گیا ہے جبکہ سجاوٹ کے لیے پیلے اور نیلے فوم کی پٹیاں استعمال کی گئی ہیں۔

فوم کو تلے، پشت، پچھلی پٹی اور دیگر جگہوں پر لگایا گیا ہے اور بعض ڈیزائن میں آگے کی جانب ہیرے بھی لگائے گئے ہیں۔ ان میں سے بعض کی قیمت 800 برطانوی پاؤنڈ کے برابر ہے اور یہ رقم پاکستانی روپوں میں ایک لاکھ 30 ہزار روپے کے برابرہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر لوگوں نے اتنے مہنگے جوتوں کے ڈیزائن اور قیمت پر شدید تنقید بھی کی ہے۔

بعض افراد نے کہا ہے کہ اب ڈیزائنروں کے پاس فیشن میں جدت ختم ہوچکی ہے جب کہ کچھ نے کہا کہ جوتے پہنیں اور گھر بھی صاف کرتے جائیں۔

Loading...

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تبصرے