شوبز فنکار وں کا کرکٹ کے”نااہل “کھلاڑیوں کو فارغ کر نے کا مطالبہ

0

لاہور(ایجنسیاں) شوبز فنکار بھی بھارت کے ہاتھوں پاکستانی کر کٹ کی شکست پر پھٹ پڑے ،کپتان سرفراز سمیت تمام ʼʼنااہل ʼʼکھلاڑیوں کو فارغ کر نے کا مطالبہ کر دیا ۔ فلم اسٹار ماہ نور ،گلوکارہ شاہد ہ منی ،فلم اسٹار میگھا ،فلم اسٹار ثنا ،گلوکارہ عینی طاہرہ ،اداکارہ ہما علی نے پاکستانی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر کہا کہ پاکستانی کر کٹ ٹیم کی مسلسل بدترین شکست انتہائی مایوس کن ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ کپتان سرفراز سمیت دیگر نااہل کھلاڑیوں کو فوری فارغ کر کے نیا ٹیلنٹ سامنے لایا جائے۔ فنکاروں نے مزید کہا کہ پاکستانی کر کٹ ٹیم میں سفارش کے کلچر کو ختم کر کے میرٹ کا آگے لایا جائے کیونکہ جب تک کر کٹ ٹیم میں میرٹ نہیں آئیگا اس وقت تک پاکستانی کر کٹ ٹیم ایسی طر ح قوم کو شر مندہ کرتی رہیں گی اور وزیر اعظم عمران خان کو بھی چاہیے وہ ٹیم کی بدترین شکست کا نوٹس لیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...