Loading...

جنوبی افریقہ:شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی ریس

0

جنوبی افریقہ میں شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی ریس کا انعقاد کیا گیا۔

’ساسول سولر چیلنج‘ نامی اس8روزہ ریس کا آغاز پریٹوریا سے ہوا جو30ستمبر کو کیپ ٹاؤن پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔

تقریباً 3 ہزار کلو میٹر طویل اس ریس میں جنوبی افریقہ سمیت مختلف ممالک کی تیار کی گئی9 سولر گاڑیوں نے حصہ لیاہے۔

واضح رہے کہ اپنی نوعیت کی اس منفردریس کا انعقاد ہر دو سال بعد کیا جاتا ہے جس کا مقصد شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی تحقیق کو فروغ دینا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...