Loading...

چین میں صفائی کے لیے خود کار گاڑیاں متعارف

0

ترقی یافتہ ممالک میں جدید اور نت نئی گاڑیوں کا رحجان کافی تیزی سے فروغ پارہا ہے۔

اسی سلسلے میں چین میں بھی خود کار طریقے سے چلنے والی کئی گاڑیاں متعارف کروائی گئی ہیں تاہم اب سڑکوں کی صفائی کرنے والے ڈرائیور لیس ٹرک بھی میدان میں آگئے ہیں۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں خود کار طریقے سے چلنے والے سات ٹرک کے ماڈل متعارف کروائے گئے ہیں جن کی باقاعدہ سروس کا آغاز جلد کیا جائیگا۔بغیر ڈرائیور کے چلنے والے یہ جدید ٹرکس 20منٹ میں اپنا کام پھرتی سے ختم کرکے سڑکوں کو صاف کردیتے ہیں۔

ان جدید ٹرک میں دیگر سہولیات کے علاوہ حادثے سے بچنے کے لیے پیشگی الارم سسٹم، اسمارٹ کنٹرول سسٹم اور لیزر سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...