ول اسمتھ کی ایشوریا رائے بچن کے ساتھ کام کرنیکی خواہش کا اظہار

0

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو بولی وڈ اداکارہ اور سابق حسینہ ایشوریا رائے چند ہولی وڈ فلموں میں اپنے جلوے بکھیر چکی ہیں، تاہم اب ان کے ساتھ 50 سالہ سیاہ فام ہولی وڈ اداکار ول اسمتھ نے کسی بولی وڈ فلم میں نہ صرف کام کرنے بلکہ ان کے ساتھ فلم میں رقص کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔ول اسمتھ کا کہنا تھا کہ ان کے اور ایشوریا رائے کے درمیان 15 سال قبل ملاقات ہوئی تھی اور انہیں وہ ملاقات آج بھی یاد ہے، تاہم اب وہ ان کے ساتھ بولی وڈ فلم میں جلوے دکھانا چاہتے ہیں۔انڈین ایکسپریس کے مطابق ہندوستان ٹائمز کی 16ویں لیڈر شپ کانفرنس کے ایک سیشن میں اداکار فرحان اختر کے ساتھ گفتگو کے دوران ہولی وڈ اداکار نے بولی وڈ فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔اس سیشن میں ول اسمتھ نے اپنے فلمی کیریئر پر بھی بات کی اور بتایا کہ وہ اتفاق سے اداکاری کرنے کے بعد اسٹار بنے۔علاوہ ازیں ول اسمتھ فلم سازی اور گلوکاری میں بھی نام کما چکے ہیں، تاہم اب وہ بولی وڈ کی رومانٹک مصالحہ فلم میں کام کرنے کے خواہاں ہیں۔اگرچہ ول

اسمتھ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ انہیں آج تک کسی بولی وڈ فلم میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی ہے کہ نہیں یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ انہیں جلد کسی فلم میں ایشوریا رائے کے ساتھ کام کرنے کی پیش کش مل سکتی ہے۔تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...