Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

اداکارہ ماورا حسین بھی قانون دان بن گئیں

0

یونیورسٹی آف لندن سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے والے 100 سے زائد طلبہ کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی، اداکارہ ماورا حسین بھی قانون دان بن گئیں، جنہوں نے اسلامک لاء میں امتیازی نمبر بھی حاصل کیے ہیں۔

محنت رنگ لائی،اسلام آباد کے نجی تعلیمی ادارے کے 100 سے زائد طلبہ نے یونیورسٹی آف لندن سے لاء گریجو یشن کر لی، کئی مضامین میں امتیازی نمبر بھی حاصل کیے۔

طلبہ کے اعزاز میں اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے طلبہ ہال میں داخل ہوئے تو والدین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔

اداکارہ ماورا حسین بھی یونیورسٹی آف لندن سےلاء گریجو ایشن کرنے والوں میں شامل ہیں، اسلامک لاء سمیت 2 مضامین میں انہوں نے بھی امتیازی نمبر حاصل کیے ہیں۔

نئے قانون دانوں میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں تو ہر چہرہ خوشی سے دمک رہا تھا، والدین کا سر فخر سے بلند تھا

Loading...

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تبصرے