Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

پائلٹ بن کر پورے گائوں کو سیر کرا دی

0

ایک بھارتی نوجوان نے پائلٹ بننے کے بعد اپنے پورے گاؤں والوں کو جہاز کے سفر کا تحفہ دیا اور نئی نسل کے لیے ایک مثال قائم کردی۔

نوجوان پائلٹ ویکاس جیانی کا تعلق بھارتی شہر جالندھر کے گاؤں سارنگ پور سے ہے، جن کا خواب بچپن سے ہی پائلٹ بن کر اپنے گاؤں کا نام روشن کرنا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  ویکاس جیانی نے بطور پائلٹ پہلی کامیاب پرواز کرنے کے بعد اپنے گاؤں کے 22 افراد کو جہاز کا سفر کروایا، جن میں سب کی عمر 70 برس سے زائد تھی۔

ویکاس نے گاؤں کے بزرگوں کو اپنی فلائٹ میں نئی دہلی سے امرتسر کا ہوائی سفر کروایا جس کے بعد ان بزرگوں نے گولڈن ٹیمپل، جلیاں والہ باغ اور واہگہ بارڈر کا دورہ کیا جبکہ اس تحفے پر تمام بزرگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ بھی کبھی جہاز کا سفر کریں گے۔

ویکاس کے والد کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو شروع سے یقین تھا کہ وہ ایک دن ضرور پائلٹ بنے گا اور آج وہ ایک کامیاب پائلٹ ہے۔

والد کے مطابق ویکاس ہمیشہ بڑوں کا ادب و احترام کرتا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ آج کے نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے

Loading...
تبصرے
Loading...