شمی کپور واقعی بھارتی’ ایلوس پریسلے‘ خطاب کے مستحق تھے، شتروگھن سنہا

0

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار شتروگھن سنہا نے کہا ہے کہ شمی کپور واقعی بھارت کے ایلوس پریسلے ہونے کے خطاب کے مستحق تھے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شتروگھن سنہا نے آنجہانی اداکار شمی کپور کی 87 ویں یوم پیدائش پر انہیں یاد کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا ہے کہ شمی کپور کو اداکاری اور خاص طور پر ڈانس کے منفرد انداز میں کمال حاصل تھا، وہ اپنے دور میں ہر چیز میں وقت سے آگے تھے اور وہ پہلے اداکار تھے جنہیں انٹرنیٹ میں مہارت حاصل تھی۔ انہوں نے کہا کہ شمی کپور واقعی بھارت کے ایلوس پریسلے خطاب کے مستحق تھے، وہ اپنے گانوں، ڈانس اور فلموں کے ذریعے ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...