تنوشری دتہ نے میرا ریپ کیا ،راکھی ساونت کا دعویٰ

0

ممبئی (ایجنسیاں)بولی وڈ متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے ایک مرتبہ پھر اداکارہ تنوشری دتہ پر تنقید کرتے ہوئے ان پر سنگین الزامات عائد کردئیے۔پریس کانفرنس میں راکھی ساونت نے تنوشری دتہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نتوشری دتہ نے 12 سال قبل میرا ریپ کیا تھا ، میں یہ باتیں سب کو بتانا نہیں چاہتی تھی لیکن اب مجھے سب کے سامنے تنوشری کی حقیقت لانا ہی پڑی۔راکھی نے تنوشری کے حوالے سے کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ تنوشری دتہ ہم جنس پرست ہیں اور وہ یہ راز سب سے چھپاتی ہیں۔ہمیشہ بولڈ انداز میں نظر آنے والی راکھی ساونت اپنی اس پریس کانفرنس میں ایسے انداز میں نظر آئیں جیسا انہیں شاید کبھی دیکھا نہ گیا ہو۔وہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بار بار اپنی ساڑھی سے منہ بھی چھپاتی رہیں۔راکھی ساونت نے تنوشری دتہ پر ایک مرتبہ اور الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ نانا پاٹیکر پر جھوٹے الزامات لگا رہی ہیں۔راکھی ساونت نے کہا کہ کچھ افراد نے کئی سال تک میرا ریپ کیا، لیکن میں ان کا نام نہیں لے سکتی کیوں کہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہورہی

ہیں۔راکھی ساونت نے فلم کی ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ تنوشری دتہ جس دن کی بات کر رہی ہیں، اس دن وہ نشے میں تھیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...