Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ کے فرسٹ کلاس سفر پر پابندی

0

پی ٹی آئی حکومت نے غیر ملکی سرکاری دوروں کی نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں، ‎وزیر اعظم اور چیئرمین سینیٹ کے فرسٹ کلاس میں سفر کرنے پر پابندی عائدکی گئی ہے۔

نئی گائیڈ لائنز کے مطابق ‎اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر خارجہ پر بھی فرسٹ کلاس میں سفر کرنے پر پابندی ہوگی، ‎صرف صدر مملکت اور چیف جسٹس کو فرسٹ کلاس میں سفر کرنے کی سہولت میسر ہو گی۔

گائیڈ لائن کےمطابق ‎وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، مشیران، معاونین خصوصی سال میں صرف تین دورے کر سکیں گے۔

‎وزیر خارجہ اور وزیر تجارت پرسال میں 3 دوروں کا اطلاق نہیں ہو گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تبصرے