Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

نیپال میں ہندو مسلم کشیدگی پر فلم ’دی مین فراہم کھٹمنڈو‘ آئندہ ماہ ریلیز ہوگی

0

کھٹمنڈو (ایجنسیاں)نیپال میں ہندو مسلم کشیدگی پر ہولی وڈ کی فلم ʼدی مین فراہم کھٹمنڈوʼ کی شوٹنگ مکمل ہو چکی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال میں ہندو مسلم کشیدگی پر ہولی وڈ کی فلم ʼدی مین فراہم کھٹمنڈوʼ کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور آئندہ ماہ ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں ہندو پنڈت کا کردار پاکستان کے نامور اداکار حمید شیخ اور مسلمان کا کردار بولی وڈ کے سپر اسٹار گلشن گروور نے ادا کیا ہے ۔ دی مین فراہم کھٹمنڈو امریکا کے علاوہ انڈیا اور نیپال میں ریلیز ہوگی، حمید شیخ کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ پاکستان میں بھی اس کی نمائش ہو لیکن مشکلات یہ ہے کہ یہاں صرف کمرشل فلم ہی چلتی ہیں۔

Loading...

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تبصرے