Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

کشمیریوں کے بارے میں چوہان کے ریمارکس قابل مذمت ہیں،سردار مسعود

0

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے بارے میں پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے توہین آمیز ریمارکس سے تمام پاکستانیوں اورکشمیریوں کو تکلیف پہنچی ہے اور ان ریمارکس پر معاشرے کے ہر حلقے کی جانب سے شدید مذمت بجاہے۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کشمیریوں کے بارے میں نازیبا زبان کے استعمال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں کشمیریوں اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے کشمیریوں کے بارے میں جنھوں نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور یکجہتی کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں توہین آمیز اورنسل پرستانہ زبان کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا پنجاب کے وزیر اطلاعات کی جانب سے کشمیری کے بارے میں توہین آمیز زبان کے استعمال نے کشمیری عوام میں بڑے پیمانے پر غم وغصہ پیدا کردیا ہے پاکستان ہائی کمیشن میں کمیونٹی کے ارکان سے اورپاکستانی میڈیاسے بات چیت کے بات آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان پر کشمیریوں کے بارے میں پنجاب کے

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے توہین آمیز ریمارکس پر سوالوں کی بوچھار کردی گئی،سردار مسعود کو بتایاگیا کہ برطانیہ میں رہنے والے کم وبیش ایک ملین کشمیری ان توہین آمیز ریمارکس پر شدید غصے میں ہیں فیاض الحسن چوہان نے شریف فیملی کے ارکان کو جو خود کونسلاً کشمیری کہتے ہیں سابق وزیر اعظم نواز شریف ،پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا نام لے کر کہاکہ کشمیری صاحب نے ایک دفعہ پھر پاکستان کو دھوکہ دیا، انھوں نےرپورٹروں کے سامنے شریف برادران کو کشمیری کے نام سے پکارتے ہوئے توہین آمیز باتیں کہیں،سردار مسعود نے کہا کہ کشمیری اورپاکستانی عوام نے بھی فیاض الحسن کے ریمارکس کی شدید مذمت کی ہے یہاں تک کہ خود ان کی پارٹی کے ارکان نے بھی ان کے ریمارکس پر احتجاج کیاہے۔ سردار مسعود نے کہا کہ کشمیری پاکستان کے وفادار ہیں اور خود کو پاکستانی تصور کرتے ہیں، جب ان سے سوال کیاگیا کہ کیا کو ان ریمارکس پرپنجاب کے وزیر اطلاعات کو استعفیٰ دیدینا چاہئے تو انھوں نے کہا کہ اس کافیصلہ پی ٹی آئی کی قیادت کوکرنا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے اس بیان کی مذمت کی ہے پی ٹی آئی کے رہنما اور امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز چوہان کے متنازع ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے یقین دلایاتھا کہ کشمیری کالفظ توہین آمیز نسل پرستانہ لفظ کے استعمال پر پی ٹی آئی چوہان کے خلاف کارروائی کرے گی۔

Loading...

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تبصرے
Loading...