Loading...

گوگل اور وکی پیڈیا پر میری تاریخ پیدائش غلط درج ہے، ریما

0

کراچی (رپورٹ/اطہر جاوید صوفی) پاکستان کی مشہور ادکارہ ،فلم ساز و ہدایتکارہ ریما نے گوگل اور وکی پیڈیا پر درج اپنی تاریخ پیدائش کو غلط قرار دیدیا اور کہا کہ ان کی درست تاریخ پیدائش 30ستمبر 1977ہے اس بات کا انکشاف انہوں نے امریکاسے ٹیلی فون پر جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ جو میرے قریبی دوست اور احبا ب ہیں وہ 30ستمبر کو ہی سالگرہ کی مبارکباد کا پیغام دیتے ہیں ،اس سال میں نے امریکامیں اپنے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب اور بیٹے کے ہمراہ منائی جس میں میری چند سہیلیاں اور سسرال کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے بہت ہی پیار کرنے والا شوہر ملا ہے سوشل میڈیا پر بعض حاسدین بے بنیاد باتیں کرکے اپنی عاقبت خراب کررہےہیں میں پاکستان آتی جاتی رہتی ہوں کیونکہ میرے والد علیل ہیں تو میں ان کی خدمت کی غرض سے کبھی پاکستان میں قیام بڑھا بھی لیتی ہوں اب اس بات سے اگر کوئی میرے اور شوہر کے درمیان اختلافات کی بات کرتا ہے تو میری دعا ہے کہ اللہ اسے نیک ہدایت دے سالگرہ پر میرے

شوہر نے ہر سال کی طرح اس سال بھی بہت خوبصورت تحفہ دیا اور کی مالیت نہیں اس محبت اور خلوص کی قمیت کروڑوں سےبھی زیادہ ہے اس موقع پر ڈاکٹر طارق شہاب نے بھی گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ہم بہت اچھی اور خوشگوار زندگی بسر کررہےہیں، پاکستان میں روزانہ اڑنے والی افواہوں کے بارے میں کیا کہا جاسکتا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں امریکہ میں اگر کوئی غلط بے بنیاد الزام لگائے تو اسکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہےمگر پاکستان میں سب کچھ چلتا ہے ہمارا بیٹا ہی ہماری کائنات ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...