Urdu Khabrain
Urdu Khabrain is the world most populated Urdu News website. You can find and read daily Urdu news.

پنجاب پولیس نے آپریشن شروع کردیا ،تحریک لبیک کی اعلیٰ قیادت سمیت درجنوں افراد گرفتار ،کن کن کوجیل میں ڈال دیا گیا؟کارکنوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی

0

فیصل آباد(آن لائن )آسیہ مسیح کی رہائی پرسپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف احتجاج کرنیوالے تحریک لیبک اسلام کے صوبائی رہنما سمیت درجنوں افراد گرفتار ، دن بھر احتجاج کا سلسلہ جاری ، لبیک لبیک یارسول کے نعرے،سرکاری تعلیمی اور پرائیوٹ تعلیمی ادارے بند اور شہر اور گردونواح میں کئی مارکیٹیں اور بازار بند ۔ آن لائن کے مطابق آسیہ مسیح کی رہائی کے بعد ملک بھر میں پیدا ہونے والی صورت حال پر محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلع فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پانچ یا

اس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے،جلسے جلوس،ریلیاں اورعوامی اجتماعات منعقد کرنے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کرنے کے بعدفیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں گرفتار کا سلسلہ شروع کردیا گیا جبکہ فیصل آباد میں تحریک لیبک اسلام کے صوبائی رہنما مفتی اشفاق احمد باجوہ،نائب امیر محمد بشارت علی کے بھائی ، سید اکمل علی شاہ ،سید عامر سلطان شاہ ،قاری شاہد رضوی ،قاری ظہور مہروی قاری ظہور چراغوی سمیت کچہری بازار ،گھنٹہ گھر چوک اور شہرکے گردنواح سے 50سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔

Loading...
تبصرے
Loading...