ایمزان کا سیٹلائٹ ڈیٹا سروس شروع کرنے کا اعلان

0

آن لائن خرید و فروخت کی دنیا کی ایک بڑی کمپنی ایمزان نے منگل کے روز کہا ہے کہ وہ سیٹلائٹ سے ڈیٹا، اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ایک نئی انٹینا سروس شروع کر رہی ہے جس سے کلاؤڈ سروس کے صارفین کو بہت فائدہ ہو گا۔

دنیا کی سب سے بڑی کلاؤڈ کمپیوٹنگ کمپنی ایمزان نے کہا ہے کہ وہ اپنے 12 انٹیناؤں کے ذریعے دنیا بھر میں ڈیٹا ٹرانسفر کو سستا اور آسان بنانا چاہتی ہے۔

ایمزان کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے ساتھ اپنے ڈیٹا سروس کے پروگرام میں شراکت داری کر رہی ہے جس کے سیٹلائٹ رسیور براہ راست ایمزان ویب سروس کے زمینی اسٹیشنوں سے منسلک ہو جائیں گے، جس سے حقیقی وقت میں ڈیٹا کی منتقلی کو ممکن بنانے میں مدد ملے گی اور صارفین کی مانگ کو پورا کیا جا سکے گا۔

ایمزان نے کہا ہے کہ ان کی ڈیٹا سروس کی خدمات حکومت یا اس کی نگرانی میں کام کرنے والی صنعتوں کو بھی مہیا کی جائے گی اور اس سلسلے میں کمپنی امریکہ کے محکمہ دفاع کے 10 ارب ڈالر کے کنٹریکٹ کی نیلامی میں حصہ رہی ہے۔

ایمزان کی ویب سروس کے چیف اینڈی جیسی نے کہا ہے کہ سیٹلائٹس کے ذریعے بڑا ڈیٹا اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرنا انتہائی آسان ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئی سروس گیم چینجر ثابت ہو گی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...