Loading...

48 گھنٹوں میں وفاقی حکومت گرا سکتے ہیں، وزیراعظم کا نام بھی سوچ لیا گیا، انتہائی تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

0

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمااور سابق وفاقی وزیرسردار نبیل گبول نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی 48گھنٹوں میں وفاق کی حکومت گرا سکتی ہے،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی بعض معاملات پر اکھٹے اور ایک پیج پر ہیں، ہمارے لئے پی ٹی آئی حکومت گرانا مشکل نہیں ہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری جانب سے

وزیر اعظم کا نام بھی سوچ لیا گیا ہے اور اس کا تعلق چھوٹے صوبے بلوچستان سے ہو گا، ہمارا مقصد اقتدار میں آنا نہیں مگر ہم پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کی انڈر

19 ٹیم سے یہ مسائل حل نہیں ہونے والے ہیں۔انہوں نے کہاکہحکومت گرانے میں ہماری مدد کے لئے ان کے 25 ایم این ایز بھی شامل ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کے ساتھ حکومت نے وعدے کئے تھے مگر پورے نہ کر سکی عمران خان نے اپنے ارد گرد رہنے والوں کو وزارتیں دی۔انہوں نے کہا کہ جب ہم خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی محمود خان کے استعفیٰ کی بات کرتے ہیں تو یہ لوگ ناراض ہو جاتے ہیں، ان کے لوگوں کو نیب نے بلایا ہے اگر یہ ہی بنیاد ہے استعفیٰ دینے کی تو وزیراعظم عمران خان بھی استعفی دیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو اندازہ نہیں تھا کہ حکومت چلانے میں کتنی دشواریاں آتی ہیں، حکومت فیڈریشن کو آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...