172افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ چیف جسٹس کے حکم کے باوجود وزیر اعظم نے کیا فیصلہ کرلیا؟

0

وفاقی حکومت کاای سی ایل میں شامل کیے گئے 172 افراد کے نام فوری طور پر فہرست سے نہ نکالنے کا فیصلہ ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ای سی ایل میں شامل کیے گئے 172 افراد کے ناموں کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور

قانونی ماہرین نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ای سی ایل میں شامل افراد کے فرداً فرداً مقدمات کا جائزہ لینے اور فوری طور پر تمام افراد کا نام

ایسی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ای سی ایل میں شامل ہر شخص کا الگ جائزہ لیا جائے گا اور جائزہ مکمل ہونے پر کچھ ناموں کو ای سی ایل سے نکالا جا سکے گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 31 دسمبر جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...