1985 ء میں شیخ رشید کنگال تھے انہوں نے کاروباری زندگی کس شرمناک کام سے شروع کی ؟ رانا ثناء اللہ نے سنگین الزام عائد کردیا

0

مسلم لیگ (ن) کے راہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 1985 ء میں شیخ رشید کنگال تھے انہوں نے کاروباری زندگی جوئے سے شروع کی شیخ رشید کے خلاف سارے ثبوت موجود ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید 1985 ء سے پہلے کنگال تھے ایم این اے بننے کے بعد ان کے پاس دولت کہاں سے آگئی ۔

شیخ رشید مجاہدین کے نام پر جوا کرایاکرتے تھے باہر مجاہدین کا بورڈ لگا کر اندر جوا ہوتا تھا اس وقت کے پولیس افسر ذوالفقار چیمہ نے اس

بارے میں کتاب لکھی ہے ذوالفقار چیمہ نے شیخ رشید کے اڈے پر چھاپا مارا تھا ۔ شیخ رشید کو چیلنج کرتا ہوں ان کے خلاف سارے ثبوت موجود ہیں چیف جسٹس اس حوالے سے جے آئی ٹی بنائیں میں پٹیشن دائر کروں گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...