Loading...

رنویر اور عالیہ کی فلم ’گلی بوائے‘ کا ٹریلر ریلیز

0

رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی نئی فلم گلی بوائے ویلنٹائن ڈے پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم کا پہلا ٹریلر دو دن میں تیس کروڑ بار دیکھا گیا۔

گلی بوائے کی کہانی ممبئی کے دو اسٹریٹ آرٹسٹس کی حقیقی زندگی سے متاثر ہے۔ ویوین فرنانڈس ڈیوائن کے نام سے اور نوید شیخ نائزی کی عرفیت سے مشہور ہیں۔ رنویر سنگھ نے فلم میں نائزی اور سدھانت چترویدی نے ڈیوائن کا کردار نبھایا ہے۔ عالیہ بھٹ نے رنویر سنگھ کے مقابل کام کیا ہے۔

فلم میں کئی انڈرگراؤنڈ ریپرز یعنی عوامی فنکاروں کے گیت شامل کیے گئے ہیں۔

فلم کی ڈائریکٹر زویا اختر نے گزشتہ سال اپریل میں عکس بندی مکمل کرلی تھی لیکن پہلا ٹریلر نو جنوری کو جاری کیا گیا۔ گلی بوائے کی موسیقی منظر عام پر نہیں آئی۔ لیکن، ٹریلر میں شامل گیت اپنا وقت بھی آئے گا سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...