Loading...

جنید صفدر کی ساس نے اپنے شناختی کارڈ میں ولدیت کے خانے میں ’’صفدر‘‘ لکھوا لیا، ایسا کیوں اور کس لیے کیا گیا؟ حیرت انگیز انکشاف

0

لاہور معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جنید صفدر کی ساس نے اپنی ولدیت کے خانے میں صفدر لکھوا لیا ہے، یہ سب اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ نواز شریف کی لندن میں موجود جائیدادیں ان لوگوں کے ناموں پر ٹرانسفر کی جا سکیں۔ انہوں نے گفتگو کرتے

ہوئے کہا کہ جنید صفدر کی ساس اور سیف الرحمان کی اہلیہ نے اپنے پرانے شناختی کارڈ کی جگہ نیا شناختی کارڈ بنوا لیا ہے جس میں انہوں نے والد کے نام

کی جگہ صفدر لکھوایا ہے، معروف صحافی نے کہا کہ نام تبدیل اس لیے کیا گیا ہے تاکہ برطانیہ میں نواز شریف کی جائیدادیں

ان لوگوں کے ناموں پر ٹرانسفر کر دی جائیں۔ اس موقع پر معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے احتساب کمیشن کے سابق سربراہ سیف الرحمان کی اہلیہ کا پرانا اور نیا شناختی کارڈ بھی دکھایا جس میں ان کے ناموں میں تبدیلی نظر آئی، اس کے مطابق خاتون کا پرانے شناختی کارڈ میں نام منیزہ سیف الرحمان خان تھا جبکہ نئے شناختی کارڈ میں ان کا نام منیزہ صفدر خان لکھا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...