Loading...

دپیکا پوڈکون سے میری شادی پر میڈیا کے جنون نے مجھے چونکا دیا، رنویر سنگھ

0

بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنویر سنگھ نے معروف اداکارہ دپیکا پوڈکون سے شادی کے دو ماہ بعد اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اُن کی شادی سے متعلق میڈیا کے غیر معمولی جنون نے اُنہیں چونکا دیا ہے۔

بالی ووڈ کے اس جوڑے کی شادی بھارت سے ہزاروں میل دور اٹلی کے ایک تفریحی مقام ’لیک کومو‘ میں ہوئی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کی بڑی وجہ میڈیا کی نظروں سے بچنا تھا۔

یہ شادی 15 اور 16 نومبر کو ہوئی جس میں صرف دونوں خاندان اور قریبی عزیز شریک ہوئے۔ شادی کی تقریبات ایک ہفتہ تک جاری رہیں اور اس دوران بھارتی میڈیا کو انسٹا گرام پر جاری ہونے والی محض دو تصاویر پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔

فائل فوٹو

تاہم یہ جوڑا جب بھارت واپس پہنچا تو میڈیا بے قابو ہو گیا۔ شوبز میگزین ’’پنک ولا‘‘ کے مطابق یہ جوڑا جونہی ممبئی ایئر پورٹ پر اترا تو میڈیا کے جم غفیر نے اُنہیں گھیر لیا اور جب وہ راستہ بناتے ہوئے اپنی گاڑی کی طرف پہنچے تو اُن کی آنکھوں میں شادی کی خوشی کی چمک دیکھی جا سکتی تھی۔

فائل فوٹو

فائل فوٹو

’’جی کیو‘‘ میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے رنویر نے کہا کہ اُنہوں نے میڈیا سے دور رہنے اور اپنی ذاتی زندگی پر توجہ مرکوز رکھنے کی بھرپور کوشش کی۔ تاہم بھارت واپس پہنچتے ہی وہ میڈیا کی یلغار کا نشانہ بن گئے۔

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اب جبکہ رنویر اور دپیکا کی شادی کو دو ماہ ہو گئے ہیں، رنویر سنگھ اپنی نئی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہو گئے ہیں۔ یہ فلم دو عوامی لوک گلوکاروں نازے اور ڈیوائن کی زندگیوں پر مبنی ہے اور زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں عالیہ بھٹ اور کلکی کوچلن نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔ یہ فلم ’ویلنٹائن ڈے‘ پر 14 فروری کو ریلیز کی جا رہی ہے۔

رنبیر سنگھ کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بننے والی فلم “83” میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔ اس فلم کے ہدایت کار کبیر خان ہوں گے۔ اس فلم کی شوٹنگ آئندہ چند روز میں شروع ہونے والی ہے۔

———————————————————————————–

وائس آف امریکہ اردو کی سمارٹ فون ایپ ڈاون لوڈ کریں اور حاصل کریں تازہ تریں خبریں، ان پر تبصرے اور رپورٹیں اپنے موبائل فون پر۔

ڈاون لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

اینڈرایڈ فون کے لیے: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.voanews.voaur&hl=en

آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے: https://itunes.apple.com/us/app/%D9%88%DB%8C-%D8%A7%D9%88-%D8%A7%DB%92-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88/id1405181675

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...