Loading...

ق لیگ کے رہنما کاشف مہر کا محافظ سمیت قتل، سی سی ٹی وی منظرعام پر،ملزمان کی نشاندہی ہوگئی

0

صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما کاشف مہر کو گذشتہ روز ان کے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں فائرنگ کے بعد تین افراد کو سفید رنگ کی گاڑی میں فرار ہوتے دیکھا گیا ہے واضح رہے کہ گذشتہ روز واپڈا ٹاؤن کے علاقے میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما کاشف مہر اور ان کے محافظ کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئی تھیں، فائرنگ کے نتیجے میں کاشف مہر اپنے ایک محافظ

سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیس کے

مطابق فائرنگ کاشف مہر کے داماد عامر اور اس کے بھائی نے پیسوں کے لین دین کے جھگڑے کی وجہ سے کی۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو فائرنگ کرتے اور سفید رنگ کی گاڑی میں فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں نظر آنے والے ملزمان میں مقدمے میں نامزد مقتول کے داماد کا بھائی مہر عامر بھی شامل ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے کر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...