Loading...

پشین،مکان کی چھت اور دیوار گرنے سے 4 بچے جاں بحق

0

ضلع پشین میں مکان کی چھت اور دیوار گرنے سے کمرے میں موجود چار بچے جاں بحق، جب کہ پانچ زخمی ہوگئے۔ حادثے میں گوادم کی چھت بھی مکمل طور پر ڈھے گئی۔
موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں پشین کے علاقے یعقوب کالونی میں بارش کے باعث مکان کی چھت اور دیوار گرنے سے کمرے میں موجود چار بچے جاں بحق، جب کہ پانچ زخمی ہوگئے۔
حادثے کے وقت تمام بچے ایک ہی کمرے میں سو رہے تھے، جب کہ والدین دوسرے کمرے میں موجود تھے۔ حادثے میں والدین معمولی زخمی ہوئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئیں، تاہم دور افتتادہ علاقہ ہونے پر مقامی لوگوں نے ابتدا میں اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے لاشیں اور زخمیوں کو نکالنے کا کام شروع کیا۔
ریسکیو ٹیموں کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 13 سے 16 سال کے درمیان تھیں۔ بارش کے باعث مکان سے ملحقہ گوادم بھی متاثر ہوا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ 28 جنوری کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Loading...
تبصرے
Loading...