Loading...

یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک لیا گیا

0

سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو اے ایس ایف حکام نے لاہور ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث یوسف رضا گیلانی کو ائیر پورٹ کے اندر جانے سے روکا گیا۔ یوسف رضا گیلانی کو تھائی ائیر کی پرواز ٹی جی تین چار چھ سے لاہورسے بینکاک جانا تھا۔

ائیرپورٹ پر غیر رسمی گفت گو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا وہ پاکستان چھوڑنے کا تصور تک نہیں کرسکتے اور انتقام کا راستہ وزیراعظم عمران خان کے لیے اچھا نہیں ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...