Loading...

بزنس کلاس میں برطانیہ کا ہوائی سفر کیوں کیا؟ عمران خان تحریک انصاف کے 2سینیٹرز پر شدید برہم بات یہیں ختم نہ ہوئی ،وزیر اعظم نے دونوں کو سخت ترین سزا سنادی

0

بزنس کلاس میں برطانیہ کا ہوائی سفر کرنے پر وزیر اعظم عمران خان تحریک انصاف کے دو سینیٹرز پر برہم، سفر پر آنے والے اخراجات واپس کرنے کی ہدایت کردی۔روزنامہ جنگ کے مطابق دونوں سینیٹرز خارجہ امور کمیٹی کے رکن ہیں اور ان 14 سینیٹرز میں شامل ہیں جو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر برطانوی پارلیمان میں ہونے والی کشمیر کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ گئے ہیں۔ یہ سینیٹرز دیگر افراد کے ساتھ لندن میں ویسٹ منسٹر کے ہوٹل پارک پلازہ میں ٹھہرے۔ برطانیہ کے دورہ پر جانے والے وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، شیری رحمان، مشاہد حسین سید، ڈاکٹر آصف کرمانی، نزہت صادق وغیرہ شامل ہیں۔ پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس اطلاع کی تصدیق کی

۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...