Loading...

عمران خان نے خیرپور میں ہندوؤں کی مقدس کتابیں جلانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا

0

وزیراعظم نے خیرپور کے مندر میں ہندوؤں کی مقدس کتاب اور مورتی کو آگ لگانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ عمران خان نے سماء کی خبر پر سندھ حکومت کو ذمہ داروں کیخلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی ہدایت کردی۔

اتوار کے روز خیرپور کے علاقے کنبھ میں سندر شیوا منڈلی مندر میں نامعلوم افراد نے ہندوؤں کی مقدس کتابوں بھگوت گیتا گروگرنتھ صاحب اور ایک مورتی کو آگ لگادی تھی جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تھی، ملزمان واقعے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔

سماء ڈیجیٹل نے واقعے کی رپورٹ شائع کی تھی وزیراعظم عمران خان نے اس پر نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان نے سماء کی ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ بھی لگایا ہے، جس کے ساتھ پیغام میں سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذمہ داروں کیخلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے۔

 

سندھ حکومت ذمہ داروں کیخلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے۔ یہ قرآن عظیم الشان کی تعلیمات کے خلاف ہے۔ pic.twitter.com/ThQHVUWBAk

 

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 5, 2019

عمران خان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات قرآن عظیم الشان اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں۔

واقعے کیخلاف خیرپور کی ہندو برادری نے احتجاج کیا تھا، ساتھ ہی نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے پولیس کو درخواست بھی دی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...