Loading...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج نیب میں پیش ہونگے

0

ن لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج نیب میں پیش ہونگے۔

شاہد خاقان کا بطور سابق وزیر پیٹرولیم ایل این جی ٹرمینل کیس سے متعلق بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ ان پر خلاف ضابطہ ٹرمینل منصوبے کا ٹھیکا ایک کمپنی کو دینے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی سے پہلے ن لیگ دور کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی اس کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔ 12 جنوری کو ایل این جی اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل پیش ہوئے تھے، جہاں ان سے نیب نے ڈیڑھ گھنٹے پوچھ گچھ کی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...