Loading...

پاکستان میں رواں برس کا دوسرا پولیو کیس سامنے آگیا

0

رواں سال کا دوسرا پولیو کیس سامنے آگیا ہے۔

فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے ٹویٹ کرتےہوئے بتایا ہے کہ بنوں کے 2سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ فوکل پرسن کا کہنا تھا کہ بنوں کے گٹر کے پانی میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ضلع بنوں میں بھی والدین پولیو ویکسین پلانے سے انکارکرتےہیں۔ بابر عطا نے بتایا کہ رواں سال کے دوران پولیو وائرس کا یہ دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

اس سے قبل باجوڑ میں مہلک وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا تھا اور قبائلی علاقے میں دوہزار انیس کا پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا تھا۔ ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں 11 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ،اس  کیس کے سامنے آنے  پر انسداد پولیو مہم کے 7 افسران معطل کردئیے گئے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی بابر بن عطا نے برطرفیوں کی تصدیق کی ہے اور محکمہ انسداد پولیو کی کارکردگی پر سوال بھی اٹھا دیا۔ معاون خصوصی برائے انسداد پولیو نے لاہور اور فیصل آباد کے گٹر کے پانی میں بھی وائرس کا انکشاف کیا تھا۔

سال 2018 میں ملک بھر میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے5 کی تصدیق باجوڑ میں ہوئی تھی۔ بلوچستان کے ضلع دکی میں 3 جبکہ  چارسدہ ، لکی مروت ، خیبرایجنسی اور کراچی میں ایک ایک کیس سامنے آیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...