Loading...

شاہ رخ خان کے دیوانے نائیجیریا میں بھی موجود

0

معروف بالی ووڈ اداکار اور کنگ خان کا لقب پانے والے شاہ رخ خان کے مداح دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ان کے مداحوں میں زیادہ تر ایشیائی شامل ہوتے ہیں۔ تاہم نائیجیریا میں موجود 3 نوجوانوں نے اپنی ویڈیو سے یہ ثابت کردیا کہ وہ بھی کسی جنوبی ایشیائی مداح سے کم نہیں۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے نائیجیریا کے تین نوجوانوں کی ویڈیو نے دھوم مچا دی ہے۔ جس میں بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم کا گانا "کل ہو نہ ہو” گاتے ہوئے یہ ویڈیو بنائی گئی ہے۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق نائیجیرین نوجوانوں کے گروپ نے دسمبر میں شاہ رخ خان کی فلم ’کل ہونا ہو‘ کے ٹائٹل سانگ کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

اب اس گروپ نے شاہ رخ خان کی 1997ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کے گانے ’بھولی سے صورت آنکھوں میں مستی‘ کو گاتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی ہے، پہلی ویڈیو کی طرح یہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...