Loading...

اچھے شوہر کی بیوی ہونا اچھا لگتا ہے: پریانکا چوپڑا جونس

0

پریانکا چوپڑا نے مشہور امریکی ٹی وی اے بی سی نیوز کے پروگرام گڈ مارنگ امریکہ میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بوائے فرینڈ اور شوہر حتی کہ منگیتر کے ہونے میں بہت فرق ہوتا ہے۔ مجھے شادی ہونے تک اس کا اندازہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ “ایک اچھے شوہر کی بیوی ہونا اچھا لگتا ہے۔”

پریانکا نے کہا کہ جب مجھے پتہ چلا کہ میری شادی کا گاؤن 75 فٹ لمبا ہے تو میں بہت پریشان ہو گئی اور مجھے ڈر تھا کہ میری گردن کے پٹھوں میں تکلیف ہو جائے گی۔

پریانکا چوپڑا نے منگل کے روز معروف امریکی کامیڈین جمی فیلن کے پروگرام میں اپنی شادی سے متعلق کچھ دلچسپ رازوں سے پردہ اُٹھایا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اُن کی شدید خواہش تھی کہ اُن کی شادی کسی دور افتادہ نجی جزیرے پر ہو۔ اس سلسلے میں اُنہوں نے اور نک جونس نے بہت غور و خوض کیا اور اس سلسلے میں سشیلس، مالدیپ اور ماریشئس تک کے بارے میں سوچا۔ تاہم اس سلسلے میں مسئلہ یہ درپیش تھا کہ مہمانوں کو شادی کے مقام تک کیسے پہنچایا جائے اور دیگر تمام انتظامات کیسے کئے جائیں۔

پریانکا نے جمی فیلن کو بتایا کہ جب کسی جگہ پر اتفاق نہیں ہو پا رہا تھا تو نک جونز نے کہا کہ وہ اپنی دلہن کو اُس کے اپنے وطن سے بیاہ کر لانا چاہتےہیں۔ یوں اُنہوں نے بھارت میں ہی شادی کی تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ خود نک کا آخری نام اپنانا چاہتی تھیں کیونکہ وہ خود کو ایک روایتی بھارتی لڑکی سمجھتی ہیں اور شادی کے بعد نک اور وہ ایک خاندان بن گئے ہیں۔ لہذا نک کا آخری نام جونس اپنا کر وہ بہت خوشی محسوس کرتی ہیں۔ تاہم اُنہوں نے واضح کیا کہ ایسا کرتے ہوئے وہ اپنی شناخت ہر گز کھونا نہیں چاہتیں۔ وہ محسوس کرتی ہیں کہ نک کا نام اپنانے سے نک خود اُن کی شخصیت کا حصہ بن گئے ہیں۔

پریانکا کا کہنا تھا کہ اُن کا اپارٹمنٹ نیو یارک میں ہے جبکہ نک جونس لاس اینجلس میں رہتے ہیں۔ یوں اب وہ ان دونوں گھروں میں آتے جاتے رہتے ہیں۔ ان دونوں اپارٹمنٹس کا موازنہ کرتے ہوئے پریانکا نے انتہائی دلچسپ انداز میں بتایا کہ اُن کے اپنے اپارٹمنٹ میں کبھی کافی مشین کام نہیں کرتی، کبھی ایئر کنڈشنگ سے آوازیں آنے لگتی ہیں۔ حتیٰ کہ کبھی کبھی دروازے کی بیل بھی کام نہیں کرتی۔ تاہم نک جونز کے اپارٹمنٹ میں سب چیزیں کام کرتی ہیں۔ نک کا اپارٹمنٹ نہ صرف بہت خوبصورت ہے بلکہ انتہائی صاف اور نفیس ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...