Loading...

داعش کی مکمل شکست کا اعلان ، وہ بھی کتنے دنوں میں ؟ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے حیرت انگیز اعلان کر دیا

0

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں شدت پسند تنظیم داعش کے زیرِ اثر علاقہ زیادہ سے زیادہ اگلے ایک ہفتے میں مکمل طور پر آزاد کرایا جا سکتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کمطابق واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں انھوں نے اپنے اتحادیوں کو بتایا ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے تک یہ اعلان ہو جانا چاہیے کہ 100 فیصد خلافت ہمارے پاس ہو گی،تاہم انھوں نے کہا کہ وہ احتیاطا وہ اس بارے میں باقاعدہ اعلان کا انتظار کرنا چاہتے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ان کی زمین چھن چکی ہے اور داعشکی خلافت کو ختم کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا لیکن اس گروپ کے چھوٹے حصے اب بھی بہت خطرناک ہو سکتے ہیں اور یہ کہ غیر ملکی جنگجووں کو

امریکا تک رسائی نہیں ہونی چاہیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...